یادداشت اور
نظم و ضبط کی ضرورت
ہم روزانہ بے
شمار کاموں، باتوں اور ذمہ داریوں سے گزرتے ہیں۔ ہر چیز ذہن میں محفوظ نہیں رہتی،
اس لیے چیزوں کو لکھ لینا ضروری ہو جاتا ہے۔ اس کے لئے ہمیں اسٹیشنری
کی ضرورت پڑتی ہے۔ اسٹیشنری
کیا ہے؟ بہت آسان الفاظ میں اسٹیشنری ایک کاغذ اور ایک پنسل۔
اور باقی سب اس
کے مددگار: کاپی، شارپنر، ربڑ، ریک، فاؤنٹین پین، سیاہی، انک ریموور، پیپر کلپ،
اسٹیپلر، پنچ مشین، فائل کور، فائل ریک… یہ سب مل کر ہماری زندگی کو منظم کرتے
ہیں۔
ضروری
دستاویزات کی حفاظت
کچھ کاغذات
ایسے ہوتے ہیں جن کی سافٹ کاپی نہیں چلتی۔ لازمی طور پر ان کی ہارڈ کاپی درکار
ہوتی ہے:
ڈرائیونگ
لائسنس، قومی شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک کا کریڈٹ کارڈ، چیک بُک، تعلیمی اسناد…
یہ سب وہ
دستاویزات ہیں جنہیں محفوظ جگہ چاہیے۔ اس کے لیے گھرمیں ایک مضبوط شیلٖف یا
ریک ضروری ہے، تاکہ ہر چیز اپنی مخصوص جگہ پر رکھی جا سکے۔
گھر میں لکھنے
کی جگہ کی ضرورت
گھر میں ایک مطالعہ
یا لکھنے کی جگہ بہت ضروری ہے۔ ایک میز، آرام دہ کرسی، اور ساتھ ایک چھوٹی نوٹ
بک، تاکہ دن بھر کے کاموں کی فہرست لکھی جا سکے۔
گروسری لسٹ بھی
اسی نظام کا ایک حصہ ہے۔ روزمرہ کے بل بھی کاغذی ہوتے ہیں، اور انہیں ادائیگی کے
بعد سنبھال کر رکھنا پڑتا ہے، تاکہ مستقبل میں ضرورت پڑنے پر ریکارڈ موجود ہو۔
طبی دستاویزات
کی اہمیت
آپ کی طبی
رپورٹیں، ٹیسٹ، نسخے، معائنوں کی تفصیل یہ سب ایک فائل میں ہونا ضروری ہے۔
تاکہ ڈاکٹر آپ کا ماضی جان کر ہی درست علاج
تجویز کرے۔
چیزوں کو اپنی
جگہ پر رکھنے کی عادت
جیسا کہ میں
پہلے بھی لکھ چکا ہوں، چیزوں کو اپنی جگہ رکھنے کی عادت گھر میں نظم و ضبط
کے لیے بنیادی ہے۔
ہم ڈیجیٹل دور
میں ضرور ہیں، لیکن ہارڈ کاپی کا استعمال ختم نہیں ہوا۔ اب بھی لوگ لکھنا پسند
کرتے ہیں۔
تحریر کی اپنی
خوبصورتی
ہم اب ای میلز
اور میسجنگ ایپس سے بات چیت کرتے ہیں، مگر ایک خط لکھنے یا گریٹنگ کارڈ دینے کا
مزہ آج بھی الگ ہوتا ہے۔ وقت گزرنے کے بعد یہی دستاویزات تاریخ بن جاتی ہیں، اور
اکثر یہ خاندان کے لیے بہت اہم ثابت ہوتی ہیں۔ کبھی کبھی ہمیں اپنے آباؤ اجداد کے
بارے میں جاننے کے لیے یہی محفوظ تحریریں مدد دیتی ہیں۔
اسٹیشنری اب
بھی دنیا بھر میں مقبول
بازار کی فروخت
بتاتی ہے کہ اسٹیشنری آج بھی دنیا بھر میں بکنے والی اہم اشیاء میں شامل ہے۔ اس کی
مانگ کم نہیں ہوئی۔
گھر میں اسٹڈی
روم ہونا چاہیے
آخر میں یہ بات
واضح ہے کہ
ہر گھر میں ایک
مطالعہ یا لکھنے کی جگہ ضرور ہونی چاہیے، جہاں گھر کے تمام افراد اپنی
ضرورت کے مطابق بیٹھ کر لکھ سکیں، پڑھ سکیں یا اپنا کام منظم کر سکیں۔
لکھنے کو عادت
بنائیں۔ یہ اچھی عادت ہے۔
کبھی کبھی آپ
کے لکھے ہوئے الفاظ دوسروں کے لیے مشورہ، رہنمائی یا روشنی بن جاتے ہیں۔
مطالعے سے
متعلق میرا ایک اور بلاگ بھی دیکھیں، جو اسی موضوع کی توسیع ہے۔
No comments:
Post a Comment